قدرِ گل بلبل شناسد قدرِگوہر جوہری

Nov 17, 2012

رضا الدین صدیقی

٭ ”حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میںنے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ، اس اثنا میں کہ میں سویا ہوا تھا (حالتِ خواب میں) میں نے لوگوں کو دےکھا کہ وہ میرے سامنے پیش کیے جارہے ہیں اور انہوںنے قمیص (خلعتِ علمی، گاﺅن) پہنی ہوئی ہے کسی کی قمیص (گاﺅن) سےنہ تک ہے،کسی کی اس سے نےچے تک (حضرت ) عمر کو بھی مجھ پر پیش کیا گیا۔ انہوں نے ایسی فراخ اور لمبی قمیص پہنی ہوئی تھی‘ جو زمین پر گھسٹتی جاتی تھی۔ صحابہ کرام نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس خواب کی تعبےر کیا ہے۔ آپ نے فرمایا: دین۔ (بخاری، مسلم) ٭حمزہ اپنے والد گرامی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علےہ وسلم نے فرماےا: حالتِ خواب مےں مےں نے دودھ پےا ےہاں تک کہ اس سے خوب سےر اب ہوگےا اور اسکی سےرابی کے آثار مےرے ناخنوں مےں نمایاں ہونے لگے، پھر میں نے وہ دودھ (حضرت) عمر کو دی دیا، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس خواب کی تعبےر کیا ہے فرمایا: علم۔ سبحان اللہ! اسکی فضےلت علمی اور فہم دےن کا کےا عالم ہوگا، جسے بارگاہِ رسالت سے پس خوردہ عطاءہوا اور منجانب اللہ دےن کی خلعت وقبا عطاءہوئی۔

 اس طرح کہ اس نے انکے پورے وجود کو ڈھانپ لیا، گویا کہ حضرت عمر کا باطن نبوت کے فیضان علمی سے معمور ہوگیا ہے اور ظاہر کی تمام حرکا ت وسکنات دین کا مجسم اظہار بن گئیں ہیں۔ ٭حضرت ابوسعید خدری روایت کرتے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: جس شخص نے عمر سے بغض رکھا اس نے مجھ سے رکھا اور جس نے عمر سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت رکھی۔ اللہ نے اہلِ عرفہ پر عموماً اور عمر پر خصوصاً فخر کیا ہے۔ جتنے انبےاءمبعوث ہوئے ہیں۔ ان سب کی امت میں ایک محَّدث ضرور ہوا ہے۔ اگرمیری امت میں کوئی محَّدث ہے تو وہ عمر (رضی اللہ عنہ) ہیں ۔صحابہ کرام نے عرض کیا: یارسول اللہ! محَّدث کون ہوتا ہے، آپ نے فرمایا: جس کی زبان سے ملائکہ کلام کریں۔ (طبرانی، امام سےوطی فرماتے ہیں اس روایت کی اسناد صحیح ہیں) ٭حضرت سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ عنہ رواےت کرتے ہےں کہ حضور گرامی مرتبت صلی اللہ علےہ وسلم نے ارشاد فرماےا: اے عمر! مجھے اس ذات (والا تبار) کی قسم جس کے قبضہ قدرت مےں مےری جا ن ہے جس راستہ پر تم چلو گے‘ اس راستے پر شیطان نہیں چلے گا، بلکہ دوسرا راستہ اختیار کرےگا۔ (بخاری، مسلم) ٭حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرماےا : وہ شخص جس سے اللہ تعالیٰ سب سے پہلے مصافحہ فرمائے گا، سلام کرےگا اور ہاتھ پکڑکر جنت میں داخل کرےگا وہ عمر ہے۔ (ابن ماجہ، مستدرک)

سبحان اللہ! سبحان اللہ! سبحان اللہ!

 ایں سعادت بزورِ بازونیست

مزیدخبریں