لندن (آصف محمود+ریڈیو نیوز + اے ایف پی) دنیا بھر کی خبریں ناظرین تک پہنچانے والے میڈیا کو برطانوی شاہی خاندان نے ایک اہم خبر کی بھنک بھی نہ لگنے دی یہ خبر برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلیٹن کی منگنی کی تھی جس کی تصدیق بالآخر شاہی خاندان نے کر دی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلیٹن دیرینہ دوست ہیں اور ان کی منگنی پچھلے مہینے یعنی اکتوبر میں کینیا میں ہوئی تھی تاہم شاہی خاندان نے بیان میں بتایا کہ دونوں کی شادی اگلے سال لندن میں ہو گی۔ ولیم نے کیٹ کو اپنی ماں شہزادی ڈیانا کی انگوٹھی پہنائی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان اس رشتے پر بیحد خوش ہے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلیٹن کی عمریں 28 برس ہیں۔ وزیراعظم کیمرون نے خبر پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بیٹے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38