پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، ٹرمپ

May 17, 2025 | 13:28

ویب ڈیسک

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فون کرو، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کرو۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کررہا ہوں، اب دونوں فریق خوش ہیں

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی

مزیدخبریں