کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ میں اپریل 2025 کے دوران 12 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ماہ 1.2 ارب ڈالر کے بڑے سرپلس کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔سٹیٹ بنک سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں سالانہ بنیادوں پر 96 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی گزشتہ سال اسی مدت میں 315 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں کمی کی وجہ اس عرصے کے درآمدی بل میں نمایاں اضافہ ہے۔یہ اعداد و شمار پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ کو موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل ) میں 1.88 ارب ڈالر کے سرپلس میں لے آئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 1.34 ارب ڈالر کے بڑے خسارے کے مقابلے میں واضح بہتری ہے۔اپریل 2025 کے دوران مجموعی برآمدات 3.33 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 1.2 فیصد زائد ہے جبکہ مجموعی درآمدات 6.14 ارب ڈالر رہیں جو سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد اضافہ ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر اپریل 2025 میں 3.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے 13 فیصد زائد ہے۔ملکی کرنٹ اکائونٹ خسارے کم کرنے میں کم معاشی نمو کے ساتھ بڑھتی مہنگائی نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔
اپریل میں 12 ملین ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس سامنے آیا:سٹیٹ بنک
May 17, 2025