ہنجروال میں مبینہ مقابلہ، زیرحراست 2ڈاکو ہلاک

May 17, 2025

لاہور (نامہ نگار) ہنجروال کے علاقے میں سی سی ڈی کی زیرحراست دو ملزم مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔ سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ  سے ہلاک ہوئے۔ سنگین وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم قاسم اور تسلیم کو نشاندہی کیلئے ہنجروال کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم لے جارہی تھی کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے ان کو چھڑانے کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

مزیدخبریں