خواجہ احمد حسان سے عرفان نزیر اوگلو کی ہمراہ فیملی ملاقات،وزیراعظم،آرمی چیف کو مبارکباد 

May 17, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر رہنما مسلم لیگ نواز خواجہ احمد حسان سے انکی رہائش گاہ پر ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوگلو کی فیملی کے ہمراہ ملاقات ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو کہا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو معرکہ حق عظیم الشان فتح پر میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کیخلاف عظیم الشان فتح پر امت مسلمہ بہت خوش ہیں۔ خواجہ احمد حسان نے کہا برادر اسلامی ملک ترکیہ نے عملی طور پر پاکستان کی بھارت کیخلاف جنگ مدد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ترک عوام اور صدر طیب اردگان حقیقی معنوں بھائی ہیں۔ پاکستان کے عوام اس موقع پر تعاون پر زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

مزیدخبریں