یومِ تشکر ،سیاسی قائدین نے جس تدبر کا مظاہرہ کیا، قابل ستائش ہے:ملک محمد احمد  

May 17, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان تھے۔ ممبر اسمبلی سمیع اللہ خان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے شرکت کی۔ ملک محمد احمد خان نے کہا قوم یوم تشکر منایااور پاکستانی سپہ کی جنگی اور سفارتی حکمت عملی کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔ سیاسی قائدین نے بھی جس تدبر کا مظاہرہ کیا، وہ قابل ستائش ہے۔ پوری قوم سیاسی یکجہتی کے تحت پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے صحافیوں اور میڈیا اداروں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صحافتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ قوم آج فخر سے کہہ سکتی ہے کہ پاکستان کے ہر چپے کی حفاظت کیلئے کوئی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں