بھارت مکار دشمن ،حکومت ،پاک افواج کو تیار رہنا چاہئے :منظور علی گیلانی  

May 17, 2025

لاہور(خبرنگار) سربراہ استقلال پارٹی اور چیئر مین پاکستان پیپلز موومنٹ سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا پاکستان کے بہادر اور غیور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ بھارت کی جارحیت اور مذموم عزائم کو ہماری مسلح افواج نے زمین بوس کر دیا ۔ بھارت ایک مکار دشمن ہے۔ ہماری حکومت اور پاک افواج کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے کہ بھارت اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے دوبارہ حملہ آور ہو سکتا ہے۔ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم، ان کی کابینہ اور عسکری قیادت نے جس بہادری اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم سب سیاسی اختلافات کو بھلا کر سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکتبہ فکر نے پاکستان پر حملہ کیخلاف افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کا ساتھ دیا۔

مزیدخبریں