نصرت الٰہی پر جتنا شکر ادا کیا جائے  کم :میاں جمیل

May 17, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا نصرت الٰہی پرجتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ رب کائنات نے کئی گنا بڑے دشمن کے مقابلے میں پاکستان کوفتح عطا کی۔ ایک رب کو پکارنے والوں نے گائے کے پجاریوں کوناک رگڑنے پرمجبورکردیا۔ امت نے جب بھی اپنے رب پرتوکّل اورایمان کومضبوط رکھا۔ رب کائنات نے ان کیلئے کامیابیوں کے رستے کھول دیئے۔آج پھرضرورت ہے امت اپنے عقیدے اورایمان کومضبوط رکھے۔ رب کائنات کی رحمت سے کامیابیاں قدم چومتی رہیں گی۔

مزیدخبریں