لاہور(نیوز رپورٹر) نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایشیا ہاوسنگ سوسائٹی (گلشن کشمیر) راولپنڈی کے 200 متاثرین میں ان کے پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کر دئیے گئے۔ ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو سہیل ناصر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب وقار احمد چوہان محمد الیاس، شاہد نواز جدون، سید اظہار حسین شاہ سراوش الطاف اور دیگر نیب افسران بھی موجود تھے۔ سہیل ناصر نے کہا نیب افسران دن رات ایک کرکے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اور سرمایہ کاری کی سکیموں میں خون پسینے کی کمائی اور جمع پونجی سے محروم ہونیوالے متاثرین کی فوری داد رسی اور ان کی رقوم کی بلا تاخیر واپسی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ دھوکہ دہی سے عوام کی لوٹی گئی دولت کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں زیر سماعت مقدمات کو بھی تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے۔
ایشیا ہاوسنگ سوسائٹی راولپنڈی ،متاثرین میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم
May 17, 2025