پروفیسر حمید رضا صدیقی کی کتاب’’ قائد اعظم کیسا پاکستان چاہتے تھے؟‘‘ نیا ایڈیشن شائع

May 17, 2025

لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف ماہر تعلیم استاد اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی شہرہ آفاق کتاب ’’قائد اعظم کیسا پاکستان چاہتے تھے؟‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ اہم اور تحقیقی کتاب پہلی بار 2013 میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کا انتساب نسل نو کے نام ہے جسے قائد اعظمؒ کے افکار و تصورات سے ناآشنا رکھا گیا ہے۔ مصنف پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں وہ سیاست تاریخ معاشیات اور اردو میں ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔ اب وہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے تھا یہی اس کتاب کا موضوع ہے سیاست کے اصول ،پاکستان کی خارجہ پالیسی، اقتصادی پالیسی، مسلم ریاست کے خدوخال کیا ہونے چاہیں۔

مزیدخبریں