لاہور(کامرس رپورٹر) اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (او بی آئی) کی جانب سے پنشن کی ادائیگی کیلئے کارڈز کے اجرا میں مسلسل تاخیر بزرگ پنشنرز کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔ گرمی کے شدید موسم میں ضعیف العمر افراد پنشن کے حصول کیلئے بینکوں اور دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ متعدد پنشنرز نے شکایت کی ہے کہ شدید گرمی، جسمانی کمزوری اور مالی پریشانیوں کے باوجود انہیں بار بار دفاتر اور بینکوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں، مگر کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا۔ ای او بی آئی کے پنشنرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ او بی آئی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور پنشن کارڈز کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لے کر مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ عمر رسیدہ افراد کو ان کا جائز حق عزت اور سہولت کے ساتھ مل سکے۔
او بی آئی کی پنشن کارڈز کے اجرا میں تاخیر، بزرگ شہری شدید مشکلات کا شکار
May 17, 2025