ہندو بنیا ہمارے وطن ،اسلام، مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے:عبد الغفار روپڑی

May 17, 2025

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) بھارتی شکست کے بعد ہمیں اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ ہندو بنیا ہمارے وطن ،اسلام اور مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے۔ پاک فوج عالم اسلام کی فوج ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں اجتماع سے یومِ تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جماعت اہلحدیث کی اپیل پر ملک بھر میں لاہور، شیخوپورہ، فاروق آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ، پتوکی، قصور، گوجرانولہ، سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں علما اور خطباء نے یوم تشکر منایا ۔حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا حافظ عبد الوحید شاہد پروفیسر ابوبکر نے کہا اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے اپنے آپ کو بڑی قوت سمجھنے والے ملک کو مٹی چاٹنے پر مجبور کر دیا۔

مزیدخبریں