لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا یوم تشکر ہماری افواج کی بہادری اور صلاحیتوں کے اعتراف کا دن ہے جن کی پلاننگ کی بدولت حالیہ پاک بھارت مختصر دورانیے کی تاریخ ساز جنگ قرار پائی۔ یہ جنگ بھارت کا برسوں کا غرور توڑ کر اسے اس کی اوقات میں واپس لائی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگینڈا بھی اس کے کام نہ آ سکا۔ مسلم لیگ ن کی تاریخ 10 مئی اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے تمام طاقتوں سے بے پرواہ ہوکر 10 مئی اور 28 مئی کو تاریخ رقم کی۔ اب کی مرتبہ بھی افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جو سبق پڑھایا اس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔
یوم تشکر ہماری افواج کی بہادری ،صلاحیتوں کے اعتراف کا دن:رانا سکندر حیات
May 17, 2025