افواج پاکستان نے جرات و بہادری سے بھارتی معرکہ سر کیا:خرم دستگیر 

May 17, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،ایم پی اے عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگی جنون میں مبتلا متکبر بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔افواج پاکستان نے جرآت و بہادری سے بھارتی معرکہ سر کیا اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دشمن بھارت کو شکست سے دوچار کیا۔ ن لیگ کی قیادت ہی پاکستان کی محافظ ہے۔قائد عوام نواز شریف نے 28 مئی 1998ء  کو ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے اپنی قربانیوں اور بہادری کیساتھ دشمن بھارت کو 10 مئی کو شکست دی۔ملک و قوم کیلئے پاک افواج کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 20 میں سابق یوسی وائس چیئرمین رانا ندیم کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر موجود لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر جشن منایا اور ملک و قوم کی سلامتی و شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں