گوجرانوالہ:بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے پاکستان کا جی سی سی آئی کا دورہ 

May 17, 2025

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے پاکستان جناب ایم ڈی اقبال حسین خاں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،جہاں ان کا صدر چیمبر رانا محمد صدیق خاں، نائب صدر چوہدری محمد یوسف، سابق صدر عاصم انیس،سابق نائب صدر وقاص افضل، ایگزیکٹو ممبران اور میڈیا نمائندگان نے پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر صدر چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے معزز مہمان اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کئی حوالوں سے یکسانیت پائی جاتی ہے جن میں ثقافت، رسوم و رواج اور مذہب شامل ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ سال 2023-2024 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 717 ارب روپے کی تجارت ہوئی اور ہم کوشش کریں گے کہ اس تجارتی حجم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ہائی کمشنر کو چیمبر کی جانب سے خوش آمدید کہا،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر جناب ایم ڈی اقبال حسین خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ گوجرانوالہ جیسے اہم صنعتی شہر میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں