کامونکی(نمائندہ خصوصی)ریلوے سٹیشن کے قریب گرین لائن ٹرین کی زد میں آکر35سالہ فیکٹری مزدور جاں بحق ، راولپنڈی سے لاہور جانے والی گرین لائن ٹرین کی زد میں آکر محلہ انصاریاں شکرگڑھ ضلع نارووال کا رہائشی 35 سالہ ٹبہ محمد نگر میں فیکٹری مزدور عبدالرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ذرائع کے مطابق عبدالرحمن ریلوے لائن عبورکر رہا تھا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال کامونکی منتقل کر دیاہے۔
کامونکی:ٹرین کی زد میں آکر 35سالہ فیکٹری مزدور جاں بحق
May 17, 2025