حافظ آباد:یوم تشکر کے موقع پرڈپٹی کمشنرو دیگر افسروں کی شہداء کی قبروں پر حاضری 

May 17, 2025

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) یوم تشکر کے موقع پرڈپٹی کمشنر عبدالرزاق و دیگر افسران نے پاک فوج کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور انکے ایصال و ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے قبرستان علی ٹائون میں پاک فوج کے شہید فیاض حسین شاہ اور قبرستان ریلوے لائن میں محمد عثمان شہید کی قبروں پر حاضری دی ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی ۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ۔ہم ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔

مزیدخبریں