نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ڈاکوؤں نے کپڑے کے تاجر سے 2 لاکھ روپے چھین لیے،مقدمہ درج،بتایاگیا ہے کہ مین بازار کا معروف کپڑے کا تاجر سیٹھ منیر اپنے بیٹے زبیر کے ہمراہ گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ سنیارنوالہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو باپ بیٹے سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے مقامی پولیس نے سیٹھ منیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نوشہرہ ورکاں : ڈاکو کپڑے کے تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار
May 17, 2025