ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ ‘پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی 

May 17, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دفاعی چیمپئن پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 کے مقابلے میں 10 رنز شکست دیدی۔میچ دیکھنے کیلئے 50 شائقین میدان میں موجود تھے۔پاکستان نے مجموعی طور پر 6 ہٹس کیے جبکہ بنگلہ دیش نے 9 ہٹس کیے۔ فیلڈنگ میں پاکستان کی جانب سے 3 جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے 4 غلطیاں ہوئیں۔پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران 7 بار واک حاصل کی،جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم نے صرف 1 واک حاصل کی۔ پاکستان کے بیٹرز 5 بار سٹرائک آؤٹ ہوئے جبکہ بنگلہ دیش کے بیٹرز 9 بار آؤٹ ہوئے۔پاکستان اپنا اگلا میچ ایران کیخلاف آج 17 مئی کوکھیلے گا۔

مزیدخبریں