آرپی او شیخوپورہ ریجن کی کھلی کچہری ‘درخواستوں پر کارروائی کی رپورٹ 8دن میں طلب

May 17, 2025

 فیروزوالہ(نامہ نگار) آر پی اوشیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے تھانہ فیروزوالہ میں کھلی کچہری لگائی۔انہوں نے عوام کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر سن کر حل کیا ان میں سے کچھ شکایات کے فوری حل کیلئے متعلقہ پولیس افسران کوبھی احکامات جاری کئے۔ 8 دن کے اندر تمام درخواستوں پر کاروائی مکمل کر کے رپورٹ طلب کرلی ۔

مزیدخبریں