لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان چیمبر آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے چیئرمین محمد خالد وسیم ایڈوکیٹ نے کہا پاکستان میں موسمی تبدیلیاں فصلوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں اور یہ کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو مختلف موسموں سے نوازا ہے تاکہ ہر موسم کی فصلوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ گندم کی کٹائی کے بعد چاول کی فصل اور دیگر کئی فصلیں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم ایک ایسا ماحول پیدا کریں جس میں پاکستان کی ساکھ مضبوط ہو۔ کسان ’’ہمارے ماتھے کا جھومر‘‘ ہیں۔
کسان’’ہمارے ماتھے کا جھومر‘‘ہیں : خالد وسیم
May 17, 2025