پولیس کی کارروائیاں‘ خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار‘ منشیات برآمد

May 17, 2025

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے خاتون سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر ننکانہ نے کارروائی کرتے نوید اختر کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ بڑا گھر پولیس نے شہناز عرف شمیم نامی خاتون کو دھر لیا دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں