ہم ملکی دفاع و سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرینگے: ذیشان پرویز

May 17, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ملکی دفاع و سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں ۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی خوشی میں یوم معرکہ حق بھرپور جوش و خروش سے منا کر پاکستان کے عوام نے پوری دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستانی قومی اپنی بہاد رو جری افواج کے ساتھ کھڑی ہے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی قیادت میں تاجر برادری نے اظہار تشکر تقریب میں بھرپور شرکت کر کے افواج پاکستان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری ، یعقوب بگا شیخ،شیخ عظیم جاوید، پرویز اقبال، چوہدری ارشد ، حفیظ الرحمن ورک، شیخ فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنمائو ں کے ہمراہ نوائے وقت فورم میں کیا۔

مزیدخبریں