اے ڈی سی آر قصور کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اجلاس 

May 17, 2025

 قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام پی ڈی ایم اے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ لائیو سٹاک، ایری گیشن،ایجو کیشن، زراعت، سوئی گیس، واپڈا، ہائی وے ، ریسکیو 1122، بلڈنگ، لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلع کو ممکنہ سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں اور جلد ازجلد اپنا اپنا پلان جمع کروائیں۔

مزیدخبریں