پاکستان نے بھارت کو بھر پورجواب دیا :سعید احمد سندھو 

May 17, 2025

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی رہنما سعید احمد سندھو اور سینئر صحافی عامر نصیر راجپوت نے کہا ہے کہ بھارت کو شکست کی دھول چٹانے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار اور عسکری درجہ بلند ہوا ہے لہذاٰ پاکستان کو اب مقبوضہ کشمیر اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ حالیہ بھارتی حملوں کے بعد واضح ہوگیا ہے پاکستان نے بھارت کو کڑا جواب دے دیا مگر اسرائیل کو جواب دینے کا قرض اتارنا باقی ہے جس کا بہترین طریقہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھل کر کھڑا ہونا ہے۔

مزیدخبریں