حکمران جماعتیں تباہی کی ذمہ دار ہیں:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک انارکی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکمران جماعتیں تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت، سیاست کا برا حال اور ادارے کمزور ہو چکے ہیں۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیاسی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن اصلاحات کے لیے بات چیت کا آغاز کریں اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز ہونا چاہیے۔ ملک میں مہنگائی اور آئے دن بڑھتی قیمتوں پر بھی بات کی کہا مختلف حکومتوں نے آئی ایم ایف سے 22پروگرام لیے، مگر حالات بہتر نہ ہو سکے۔ حکومت عالمی مالیاتی ادارے سے ہونے والے معاہدے پر نظرثانی کرے۔بولےمعیشت میں بہتری کے لیے سود سے جان چھڑانا ہو گی۔ توانائی کے شعبے پر بات کی اور کہا کہ حکومت پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے باز رہے اور غریب عوام کا خیال رتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے۔