سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ شریف خاندان کے کیسز اپنے پاس بلوا کر سنیں:عمران خان

کوہاٹ:سابق وزیراعظم عمران خان نے کوہاٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بری طرح پھنس چکا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے کیسز اپنے پاس بلائیں اور خود کیسز سنیں ہمیں کسی اور پر اعتبار نہیں رہا ۔کیونکہ باقی ادارے تباہ کردیے گئے ہیں۔بڑابھائی وزیر اعظم تھا چھوٹا بھی بننا چاہتا تھا اس لئے اس نے بوٹ پالش کیے۔کہا امپورٹڈ حکومت کے اوپر اس وقت خوف طاری ہے ۔اس حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ہے اور یہ لوگ منتیں کریں گے کہ خدارا ہمیں ڈالر دے دو ورنہ عمران خان آجائیگا۔کہا مسلم لیگ ن کے معاملے میں زرداری وقعی ہی بھاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کو کہا کہ اس کو وزیر اعظم بننے کا بہت شوق تھا اب یہ پھنس چکا ہے ۔
چئیر مین پی ٹی آئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں ہم نے روس کے ساتھ کم قیمت پر گندم اور پٹرول خریدنے کی بات کی تھی جس سے عوام کو ریلیف ملتا ۔بولے یہ ہمیں کہتے تھے ہم بڑے تجربہ کار ہیں اور عوام میں آپ جائیں گے تو لوگ آپ کو چھوڑیں گے نہیں لیکن اب یہ لوگ خود چھپتے پھر رہے ہیں۔معیشت تباہ کردی ہمیں مہنگائی کی باتیں کرنے والے بتائیں اب مہنگائی کہاں ہے؟میڈیا سے بھی مخاطب ہوئے اور کہا کہ اب میڈیا عوام سے پوچھیں کہ اب مہنگائی کہاں ہے۔ہم نے معیشت کو سہارا دیا اگر یہ لوگ ہوتے تو لوگ آج بھوکے مررہے ہوتے۔
پاکستان کا امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پر کہا کہ جنرل مشرف نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور ہمارے اسی ہزار لوگ شہید ہوئے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ۔