سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی درخواستٰیں خارج کردیں
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کے صدراتی ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا ہے۔فیصلہ 2-3کی نسبت سے دیا گیا ہے عدالت نے تاحیات نااہلی کی درخواستٰیں خارج کردی ہیں۔جسٹس مندوخیل خان نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ آرٹیک تریسٹھ اے کا اکیلے اطلاق نہیں ہوسکتا۔چیف جسٹس اور دو ججز نے اکثریتی فیصلہ دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انحراف پر قانون سازی کے لیے یہی وقت ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ انحراف کینسر ہے اور سیاسی جماعتوں کو استحکام کی ضرورت ہے۔کہا پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کوئی بھی ممبر ووٹ دے گا تو شمار نہیں ہوگا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنی چاہئے۔جسٹس مظہر عالم نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔عدالت نے تین سوالوں کے جواب دیے ہیں جبکہ چوتھے سوال پر کہا کہ اس کا جواب دیے بغیر واپس کرتے ہیں۔چوتھا سوال تھا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے کیا آئینی و قانونی اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں؟