اصولی طور پر وفاقی اور صوبائی حکومت ختم ہوگئی:فواد چوہدری

اسلام ٓباد:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک نئے انتخابات کی طرف جارہا ہے۔سپریم کورٹ نے اب سے کچھ دیر پہلے منحرف اراکین کے لیے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا جس پر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز اور حمزہ کو آج ہی عہدے چھوڑ دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں ختم ہو چکی ہیں۔اصولی طور پر موجودہ حکومت ختم ہوگئی ہے۔مزید بولے قانونی ٹیم اور پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،صدر مملکت سے اپیل ہے وفاقی اور صوبائی دونوں اسمبلیاں توڑ لر الیکشن کراوائیں۔