
کیٹگری ڈی اور اس سے اوپر والے ہسپتا لوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کیلئے یونٹ قائم کرنے کی ہدایت
خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویوو کے باعث محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ۔محکمہ صحت کے مطابق کیٹگری ڈی اور اس سے اوپر والے ہسپتا لوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کیلئے یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ، تمام ضروی ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ صحت نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہیٹ سٹروک کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائے، ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور تیماداروں کیلئے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کی جائے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ عام شہری باہر جانے سے پہلے ہیٹ ویوو اور موسم سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
#/S