سعودی عرب کی میوزک اتھارٹی نے وزارت تعلیم کے تعاون سے میوزیکل کلچرکے نام سے ایک غیر نصابی سرگرمی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سرگرمی وزارت تعلیم کے مائی سکول پلیٹ فارم سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد دلچسپی رکھنے والے طلبا کو موسیقی کے بارے میں معلومات اور ضروری مہارتیں فراہم کرنا اور بین الاقوامی فنکاروں کے طریقوں کے بارے میں جان کاری مہیا کرنا ہے۔اس سرگرمی کے تحت طلبا کے لیے متعدد عنوانات کے موسیقی سے متعلق تکنیکی تصورات، نظریات اور قواعد کی تفصیلی وضاحت کے ساتھ، مختلف موسیقی کے آلات، ان کی درجہ بندی، صنعت اور موسیقی کی تکنیک کے انتخاب کے علاوہ میوسیقی کی دنیا کی شخصیات، سعودی عرب میں موسیقی ورثے اور مائی اسکول ایپ کے ذریعے موسیقی کے ورچوئل ایپیسوڈز (اسباق)بھی فراہم کیے جائیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024