
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں دو سکھ تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
سکھ اقلیتی برادری کے اراکین نے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ہمراہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں سزا دی جائے۔
واقعے کا مقدمہ مقتول تاجر رنجیت سنگھ کے بھائی گرویندر سنگھ اور ان کے پڑوسی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔