
تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی۔تفصیلات کے مطابق حقیقی آذادی تحریک کے سلسلے میں تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی، جلسے کے لئے اسپورٹس کمپلیکس میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، مرکزی قائدین کے لئے چالیس فٹ چوڑا اور تیس فٹ لمبا اسٹیج تیارکیاگیاہے۔جلسےسے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان5بجےخطاب کریں گے، جلسےکی سیکیورٹی کیلئےایک ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔