ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ہزا 238 ٹیسٹ کئے ‘مثبت کیسز کی شرح 0.3 فیصد رپورٹ
پاکستان میں کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث کورونا وائرس صوبے میں دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 2اموات رپورٹ ہوئی اور 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ نے بتایا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.3 عشاریہ رپورٹ کی گئی ہے۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ہزا 238 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 108 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں ایک بار پھر سر اٹھاتے کورونا کیسز کی پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ صحت کی شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی ایس او پی پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت نے شہریون کو ہدایت کی ہے کہ شہری بھی ایس او پیز پر عملدرآمد اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔خیال رہے کہ قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اومیکرون کی ذیلی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس ویرینٹ سے بچاو¿ ک?لئے ہجوم والی جگہ ماسک پہننا اور و?کسی ن?شن ہی بہتر احت?اط ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو ویکسین?شن مکمل کرانے اور 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔حالات کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔