Waqt News
Saturday | June 25, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل
  • وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل جولائی 2023 تک کرنے کی ہدایات
  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے
  • معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے
  • عامر لیاقت کی خالی نشست کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ،کتنے امیدوار میدان میں اتریں گے؟

چولستان کی خشک سالی 

May 17, 2022 8:06 AM, May 17, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
چولستان کی خشک سالی 

چولستان میں خشک سالی نے زندگی کو معدوم کرکے رکھ دیا ہے ۔66لاکھ ایکٹرپر مشتمل یہ علاقہ رواں ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی بناء پر پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے ۔یہاں چرند ،پرند ،جانور اور انسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔95فیصد ٹوبے خشک ہو چکے ۔دوردراز علاقوں میں جانوروں کا چارہ تک دستیاب نہیں ۔ خوراک اوردیگر اشیاء کی قلت بھی نازک صورت اختیار کر چکی ہے ۔پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر بیسیوں خاندان دیگر علاقوں کو نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔سبزہ نام کی کوئی چیز باقی نہیں ، خودرو جڑی بوٹیاںبھی سوکھنے لگی ہیں۔یہی صورتحال برقرار رہی توعلاقے میں قحط سالی بڑے گھمبیر مسائل پیدا کر دے گی ۔ تھر کا علاقہ بھی اسی قسم کی سنگین صورتحال سے دوچارہے۔تھر کا ریگستان اپنی جگہ حکومت کا نوحہ بیان کر رہا ہے۔ یہ علاقہ سندھ کا حصہ ہے، اس پر15سال پیپلز پارٹی کی حکومت رہی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تھر کے مسائل حل کرنے کی سعی کریں ۔موجودہ خشک سالی قحط سالی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔چولستان کا علاقہ پنجاب میں واقع ہے ،بہاول نگر سے یہ2 گھنٹے جبکہ بہاولپور سے 4گھنٹے کی مسافت پر ہے ۔سچ تو یہ ہے کہ پون صدی سے چولستان کے لوگ اور یہاں کی فصلیںبارش کے آسرے پر ہی زندہ اور آباد ہیں ۔چولستان کے ساتھ ساتھ تھر میں سسکتی انسانیت دھرتی پر بسنے والے انسانوں سے مدد کی طلبگار ہے ۔المیہ یہ ہے کہ اسقدر تباہی و بربادی کے باوجود ماضی کے حکمرانوں نے ان علاقوں کے پریشان حال عوام کی حالت زار پرتوجہ نہ دی ۔ہر حکومت نے اپنے اپنے ادوار میں ملک میں ڈیمز سمیت بے شمار منصوبوں کا اعلان کیا جن میں سے اکثر منصوبے محض اعلانات تک ہی محدود رہے ۔ہر حکومت نے اپنے مخصوص مقاصد کے تحت جان بوجھ کر صحرائے چولستان کو نظر اندازکیا ،یہاںآج تک کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کیا جا سکتا ۔جس سے پیاسے لوگوں اور جانوروں کی پیاس بجھ سکے ۔چولستان کا علاقہ بنیادی انسانی ضرورت پانی سے بھی محروم چلا آرہا ہے ۔یہاں لوگوں کی زندگیوںکا دارو مدار فقط بارشی پانی پر ہے جو ٹوبوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔چولستان میں صحت عامہ اور پینے کے پانی کی فراہمی کا معاملہ کوئی آسان کام نہیں ،لیکن جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں دنیا میں کوئی چیز اب نا ممکن نہیں رہی ۔اس قوم کی بدقسمتی ہے کہ سیاسی قائدین عوام کے مسائل پو توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ۔ان لوگوں کی جدوجہد کا مرکز و محور محض’’ کرسی‘‘ کا حصول ہے ۔مخصوص خاندانوں نے ملک کو اپنی وراثتی جاگیر سمجھ رکھا ہے ۔باری کی سیاست نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنا کر رکھ دیا ہے ۔ سیاستدانوں کو اپنی اولادوں کے مستقبل کی فکر کھائے جا رہا ہے ۔ وفاق مسلسل اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہا ہے ،جنوبی پنجاب کی انتظامیہ ہویاپنجاب کی وزارت اعلیٰ ،کابینہ کے اراکین ہوں یا کوئی اور ذمہ دار افراد، سبھی لوگ سیاست میں الجھے ہیں ۔ان کی سیاست عوام کی خدمت سے کوسوں دور ہے ۔۔ صوبے میں سیاسی بحران کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب نے چولستان کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں واٹر باؤزرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کروا دیا ہے ۔اس سلسلے میں جنوبی پنجاب اتھارٹی کی طرف سے ’’کنٹرول روم‘‘ قائم کر دئیے گئے ہیں۔متعدد ’’ٹوبوں ‘‘میںباؤزر کے ذریعے پانی چھوڑنے کا کام جاری ہے ۔ان اقدامات سے جہاں لوگوں کو ریلیف ملے گا وہاں جنگلی حیات کو بھی بچانے میں مدد ملے گی ۔حکومت نے لائیو سٹاک ،محکمہ انہار اور محکمہ زراعت کے ذمہ داران سے بھی رپورٹس طلب کر لی ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر معاملات سے نمبٹنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لوکل واٹرسٹوریج بھی بھرنے کا کام شروع کر رکھا ہے ۔ کسی بھی مسئلے میں خوش کن اعلانات سے قوم کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا ۔ضرور ت اس امر کی ہے کہ دیگر تمام تر سیاسی معاملات کو پس پشت ڈال کر چولستان پر توجہ دی جائے ۔سیاستدانوںکو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے جلسے ،جلوسوں اور دھرنوں کی سیاست سے ہٹ کر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی سیاست پر دھیان دینا چاہئے جبکہ سیاستدان اپنی تمام تر توانائیاں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے پر صرف کر رہے ہیں ۔ہمارے کتنے سیاستدان چولستان کے مسائل جاننے کیلئے ان علاقوں میں گئے ۔شائد کسی ایک بھی لیڈر کو اللہ یہ توفیق نہیں بخشی کے وہ ان پسماندہ علاقوں میں حالات کا جائزہ لینے کیلئے جاتا ۔ رعایا کے مسائل حل کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔ عمران خان اور نہ ہی سردار عثمان بزدار کو اپنے تین سالہ دور میں ان مسائل کو حل کرنے کا خیال آیا ۔عمران خان نے بھی سارا وقت چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے اور ان سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے ایک ہی ایجنڈے پر اپنا وقت ضائع کیا ۔انہیں اس مشن میں کوئی خاطر خواہ کامیابی بھی نصیب نہ ہو سکی ۔حکومتیں تبدیل کرنے والی قوتوں نے انہیں مقررہ مدت سے پہلے ہی گھر بھجوا دیا ۔اور اب بھی ان کی ساری توجہ مقتدر قوتوں کو اپنی عوامی طاقت دکھانے پر مرکوز ہے ۔ہم اگر جلسے جلوسوں پر وقت ضائع کرنے کا سلسلہ ترک کرکے ملک و ملت کی حالت بہتر بنانے پر اپنی توانائیاں صرف کرتے تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔چولستان کے لوگ ہماری مدد کے منتظر ہیں ۔ہمیں سب کاموںکو ترک کرکے ان لوگوں کے مسائل پر توجہ دینا ہو گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ گوادر

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف 

    Jun 24, 2022
  • نظر انداز کی جانے والی حقیقت

    Jun 23, 2022
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • انجمنِ ستائشِ باہمی

    Jun 23, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل

    Jun 24, 2022 | 21:59
  • وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل ...

    Jun 24, 2022 | 21:25
  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے

    Jun 24, 2022 | 21:09
  • معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے

    Jun 24, 2022 | 20:54
  • عامر لیاقت کی خالی نشست کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ...

    Jun 24, 2022 | 20:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Jun 24, 2022
  • تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کی جا ئیں : ...

    Jun 24, 2022
  • پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف 

    Jun 24, 2022
  • نظر انداز کی جانے والی حقیقت

    Jun 23, 2022
  • 1

    قومی معیشت کا بہتری کی جانب سفر

  • 2

    بھارت میں اسلاموفوبیا عالمی برادری ٹھوس کارروائی کرے

  • 3

    گیارہ ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری

  • 4

    کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور قومی تقاضے 

  • 5

    معاشی استحکام کے لیے  صرف قرضوں پر انحصار نہ کریں

  • 1

    ہفتہ  ،25  ذیقعد 1443ھ،25 جون 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک  ،24  ذیقعد 1443ھ،24 جون 2022 ء

  • 3

    جمعرات  ،23  ذیقعد 1443ھ،23جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایس ایم ظفر سے مکالمہ اور ہماری یادیں

    Jun 24, 2022
  • مہنگائی ،روٹی، بھوک،پانی ،اُدھار، جی سرکار!

    Jun 24, 2022
  • اور ضمانت ہو گئی۔۔۔ 

    Jun 24, 2022
  • کاش کہ۔۔۔

    Jun 24, 2022
  • معاشی بدحالی کا قرآنی حل

    Jun 24, 2022
  • سپرہیرو ایم ایم عالم کی سوانح حیات

    Jun 25, 2022
  • بانسری میں چاند ہے

    Jun 25, 2022
  • معیشت ، ریاست اورعوام 

    Jun 25, 2022
  • ’اباجی‘

    Jun 25, 2022
  • امیروں پر ٹیکسز؟

    Jun 25, 2022
  • 1

    سڑک مرمت کرائی جائے

  • 2

    اور سائل کو جھڑکو مت!

  • 3

    پولیس غیر رجسٹرڈ گاڑیوں  کے مالکان محاسبہ کرے

  • 4

    وزیر اعلی پنجاب سے بوڑھے  پنشنرز کی اپیل

  • 5

     ملک عنقریب مسائل و مشکلات سے نکل جائے گا، پیر عظمت سلطان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام ( ۲)

  • 2

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 3

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    فرمودہ  اقبال

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group