Waqt News
Saturday | June 25, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل
  • وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل جولائی 2023 تک کرنے کی ہدایات
  • ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے
  • معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے
  • عامر لیاقت کی خالی نشست کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ،کتنے امیدوار میدان میں اتریں گے؟

وفاقی وزیر اطلاعات کی ایک اہم پریس کانفرنس

May 17, 2022 6:07 AM, May 17, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
وفاقی وزیر اطلاعات کی ایک اہم پریس کانفرنس

دورہ لندن سے واپسی پر وفاقی وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگ زیب نے ملکی حالات پر ایک بھرپور تبصرہ کیا ہے ۔ یہ پریس کانفرنس تاریخی نوعیت کی حامل ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ  نالائق، نااہل، چور، جھوٹا، کرپٹ، کارٹلز اور مافیا کا ٹولہ چار سال اقتدار سے چمٹا رہا، اقتدار سے جانے کے بعد تین اپریل سے 12 اپریل تک انہوں نے آئین شکنی کی،  اور پارلیمان پر حملے کا واحد مقصد یہ تھا کہ یہ اپنے اقتدار سے چمٹے رہیں، چاہے مہنگائی ہو یا معاشی تباہی انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ چار سال تک لوٹ مار کرنے والا نااہل ٹولہ آج سوالات ان سے کر رہا ہے جن کے پاس چار ہفتوں سے حکومت آئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیالکوٹ جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا گیاہے، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، پشاور، مالم جبہ سمیت تمام کیسز پاکستان کے عوام کو یاد ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی سرکارہ عہدہ یا ایسی کوئی پوزیشن نہیں کہ وہ خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکیں، سرکاری وسائل استعمال کر کے اداروں کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولے نے جھوٹے الزامات لگا کر اپنے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا، میڈیا کی آواز بند کی، صحافیوں کو گولیاں ماریں، صحافیوں کی بچیوں کو ان کے گھروں کے باہر سے اغواء کیا، چار سال تک اپنے دور میں انہوں نے اینکرز کے پروگرام بند کئے، اپنے دور اقتدار میں انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو آرڈیننس کے ذریعے چلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ہیلی کاپٹر کیس ہے جس کو دبانے اور سوال نہ پوچھنے کے لئے انہوں نے خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالہ لگایا، نیب کو وفاق اور دوسرے صوبوں میں استعمال کیا اور خود کل اس بات کا اعتراف کیا کہ میں نیب کو ان لوگوں پر کیسز بنانے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آج خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت کو نو سال ہو گئے ہیں اور نو سال سے احتساب کمیشن کو تالہ لگا ہوا ہے۔ احتساب کمیشن کو تالہ لگا کر ہیلی کاپٹر کیس کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل

اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کسی کو بھی خونی مارچ کرنے کا حق حاصل نہیں، خونی مارچ کی باتیں کی جائیں گی تو رانا ثناء اللہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں سے جھوٹ بولا، پاکستان کے عوام کی معاشی تباہی کی، بے روزگاری کی، عمران خان کو سوال کا جواب دینا ہے، سوال نہیں پوچھنا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سالوں میں ملکی معیشت تباہ کی، عمران خان ڈالر کی قیمت 189 پر چھوڑ کر گئے، ان فنڈڈ پٹرول سبسڈی دی جس کی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری نہیں لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو پتہ چلا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے اور اتحادی انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں تو انہوں نے غیر قانونی سبسڈی دی، آج پٹرول، ڈالر اور مہنگائی کی شرح جس نہج پر ہے، اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط عمران خان نے کئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب نواز شریف کو اقامہ پرنکالا گیا تو اس وقت ڈالر کی قیمت 105 روپے تھی، جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو اس وقت ڈالر کی قدر 118 روپے تھی اور جب پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تو ڈالر کی قیمت 189 روپے تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2018ء میں جب مسلم لیگ کی حکومت میں مہنگائی کی شرح 3.9 فیصد تھی لیکن جب عمران خان اقتدار چھوڑ کر گئے تو مہنگائی کی شرح 13 فیصد تھی۔ عمران خان کہتے تھے کہ میں آلو اور ٹماٹر کے ریٹ دیکھنے نہیں آیا، ڈالر کی قیمت میں جب اضافہ ہوتا تو یہ کہتے کہ ٹی وی سے پتہ چلا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ آئٹمز پر سب سے کم مہنگائی کی شرح 2018ء میں 2.3 فیصد تھی لیکن پچھلے چار سالوں میں یہ شرح 2.3 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد تک ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ نو کانفیڈنس کامیاب ہونے والی ہے تو یہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، اس سے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی حکومت عوام کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آٹا 35 روپے فی  کلوتھا، پچھلے چار سالوں میں 90 روپے میں سمگل ہو کر دوسرے ممالک گیا اور پھر امپورٹ ہو کر پاکستان آیا۔ چینی کی قیمت 52 روپے ہمارے دور میں تھی، 120 روپے فی کلو چینی عورتیں رمضان بازار میں قطاریں اور انگوٹھے کا نشان لگا کر خریدتی رہیں۔ 2018ء میں جب ہم حکومت چھوڑ کر گئے تھے تو آٹا اور چینی ایکسپورٹ ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چینی کی قلت کی، مافیاز اور کارٹلز کو فائدہ پہنچایا، چینی برآمد کی پھر درآمد کی، اس طرح چینی کے ریٹ 52 روپے سے 120 روپے کلو تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سالوں میں معیشت کو تباہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 1947ء سے 2018ء تک 25 ہزار ارب روپے قرضہ تھا، پچھلے ساڑھے تین سالوں میں دسمبر 2021ء تک 43 ہزار ارب روپے پہنچ گیا ہے۔ جنوری سے مئی کے مہینے کا ڈیٹا ابھی باقی ہے۔ یہ ملکی تاریخ کا تیز ترین اور زیادہ لیا ہوا قرضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نالائقوں اور جھوٹوں نے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگائیں، 2018ء سے لے کر 2022ء تک انہوں نے ایک اینٹ نہیں لگائی۔ خیبر پختونخوا میں یہ نو سال سے اقتدار میں ہیں اور ایک ہسپتال تک نہیں بنا سکے۔ دوائیاں پانچ سو فیصد مہنگی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمت 140 روپے سے 600 روپے تک ان کے دور میں ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کو تباہ و برباد کرنے والا کہتا ہے کہ ان سے بہتر تھا کہ ملک پر ایٹم بم گرا دیتے، یہ اس ملک کو دھمکی دے رہا ہے جس نے اپنی خودداری اور اپنی قومی سلامتی کے لئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بجلی کی قیمت 11 روپے فی یونٹ تھی، ہم نے 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنا کر دکھائی، عمران خان جب حکومت چھوڑ کر گیا تو 24 روپے فی یونٹ بجلی تھی، ایک میگاواٹ بجلی بھی انہوں نے نہیں بنائی، انہوں نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت نہیں کی، لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں عوام کو مبتلا کیا۔ عمران خان نے بجلی کی قیمت 11 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 24 روپے فی یونٹ کی، گیس کی قیمت 600 روپے سے بڑھا کر 2400 روپے کی، یہ ان کے اعمال نامے ہیں جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ گوادر: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل جولائی 2023 تک کرنے کی ہدایات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پاکستان واپس لوٹنے کی سکت سے محروم نواز شریف 

    Jun 24, 2022
  • نظر انداز کی جانے والی حقیقت

    Jun 23, 2022
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • انجمنِ ستائشِ باہمی

    Jun 23, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ن لیگ نے سیاست بچاتے بچاتے عوام کو تباہ ، نیب دفن کردیا : شاہ ...

    Jun 25, 2022
  •  سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں شیخ خالد محمد سلمان ...

    Jun 25, 2022
  • 13 بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس ، کروڑوں کمانے والے اضافی ...

    Jun 25, 2022
  • بلاول سے سنجرانی ، غفور حیدری ، خالد مگسی کی دادی کے انتقال ...

    Jun 25, 2022
  • پاک بحریہ سرخدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ، اس کی تاریخ ...

    Jun 25, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • سپر ٹیکس سے عوام کو کیسے بچایا جائے!!!!!!

    Jun 25, 2022
  • مہناز اکبر عزیز سے ارکان د انیال عزیز کی صحت بارے ...

    Jun 25, 2022
  • ٹکرّیں مت مارئیے 

    Jun 25, 2022
  • آلو پیاز پر نظر رکھنے والا مل گیا 

    Jun 24, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Jun 24, 2022
  • 1

    قومی معیشت کا بہتری کی جانب سفر

  • 2

    بھارت میں اسلاموفوبیا عالمی برادری ٹھوس کارروائی کرے

  • 3

    گیارہ ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری

  • 4

    کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور قومی تقاضے 

  • 5

    معاشی استحکام کے لیے  صرف قرضوں پر انحصار نہ کریں

  • 1

    ہفتہ  ،25  ذیقعد 1443ھ،25 جون 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک  ،24  ذیقعد 1443ھ،24 جون 2022 ء

  • 3

    جمعرات  ،23  ذیقعد 1443ھ،23جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایف اے ٹی ایف اور پاکستان 

    Jun 25, 2022
  • ہمیں تجربہ کار سفارتکاری کی ضرورت ہے

    Jun 25, 2022
  • طاقت وروں کی جنت 

    Jun 25, 2022
  • سازش در سازش

    Jun 25, 2022
  • سرکاری خرچ پر حجاج۔ کون کون خوش نصیب؟

    Jun 25, 2022
  • سپرہیرو ایم ایم عالم کی سوانح حیات

    Jun 25, 2022
  • بانسری میں چاند ہے

    Jun 25, 2022
  • معیشت ، ریاست اورعوام 

    Jun 25, 2022
  • ’اباجی‘

    Jun 25, 2022
  • صاحبِ خلق عظیمؐ کی شان میں گستاخی

    Jun 25, 2022
  • 1

    ٹی کپ

  • 2

    سڑک مرمت کرائی جائے

  • 3

    اور سائل کو جھڑکو مت!

  • 4

    پولیس غیر رجسٹرڈ گاڑیوں  کے مالکان محاسبہ کرے

  • 5

    وزیر اعلی پنجاب سے بوڑھے  پنشنرز کی اپیل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام ( ۲)

  • 2

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 3

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگ درا

  • 5

    فرمودہ  اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group