Waqt News
Tuesday | June 28, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں خطاب کریں گے
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے
  • پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

May 17, 2022 6:05 AM, May 17, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ہارون آباد میں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

لگتاہے ہمارے محکمہ بہبود آبادی کا وجود اب صرف حکومتی خزانے پر بوجھ بن کر رہ گیاہے۔ کیا مجال ہے جوکوئی بھی پاکستانی ان کی کسی بات پر کسی اپیل پر کان دھرتا ہو۔ بڑے بڑے اشتہارات، میڈیا پر اشتہاری فلمیں، تعارفی لٹریچر، جگہ جگہ قائم ان کے دفاتر اور طبی مراکز میں ہرآنے والے سے یہی درخواست کی جاتی ہے کہ بچوں کی تعداد کم رکھیں اولاد کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھیں عوام کی ہر طرح رہنمائی کی جاتی ہے۔ گھرانہ چھوٹا رکھنے میں معاونت کی جاتی ہے۔ مگر کیا مجال ہے جو کہیں سے بھی مثبت اشارہ ملا ہو۔ اب گزشتہ چند ہفتوں سے جہاں گرمی سے دماغ کھول رہے ہیں۔ یکے بعد دیگرے مختلف شہروں سے بفضل خدابیک وقت کہیں سے تین بچے کہیں چار بچے اور کہیں چشم بدور 5جڑواں بچے پیدا ہونے کی خبریں آ رہی ہیں اور دیگر کم بچوں کے والدین کو مزید بچے پیدا کرنے کی طرف اُکسارہی ہیں۔ دوسری طرف حالت یہ ہے کہ ملک میں آہستہ آہستہ نہیں بلکہ تیزی سے دستیاب و سائل میں کمی آرہی ہے۔ قدرتی بات ہے جو وسائل 10 کروڑ افراد کے لیے دستیاب ہوں گے انہیں 22 کروڑ میں تقسیم کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا۔

وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

پانی کم ہورہاہے۔ زرعی اراضی سکڑ رہی ہے۔ زرعی پیداوار گھٹ رہی ہے۔ آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہورہے ہیں۔ ان حالات میں حکومت کیلئے لازم ہوگیا ہے کہ وہ یہاں بھی چین کی طرح دوبچوں والی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرائے اور زیادہ بچے پیدا کرنے پر پابندی لگائے اگر یہ ممکن نہیں تو 2 بچوں والے خاندان کو مفت طبی و تعلیمی سہولتوں اور  نوکریوں میں ترجیح دی جائے۔ شاید اس طرح لوگ اس طرف متوجہ۔

٭٭٭٭٭

عامر لیاقت کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان۔ تینوں بیویوں سے معافی مانگ لی

ویسے تو عامر لیاقت پر بھی ورسٹائل بننے کا بھوت سوار تھا۔کبھی مبلغ کبھی کمپیئر، کامیڈین، کبھی اینکر ، بن کر میڈیا پر وہ کبھی لوگوں کو ہنساتے کبھی رُلاتے۔ ناچتے گاتے، کبھی ذاکر بن جاتے کبھی نعت خواں۔ لوگ ان کی اس افتادہ طبعی سے بہت پریشان بھی تھے۔ ان پر خوب تنقید بھی ہوتی رہی مگر وہ ان تمام باتوں سے بے پرواہ ہوکر اپنی مرضی کرتے رہے۔ سیاست کے میدان میں آئے تو الیکشن بھی جیت لیا۔ گرچہ اس میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا بڑا ہاتھ رہاتھا۔ خان صاحب سے براہ راست تعلقات کا بھی ذکر کرتے تھے۔ ناراض ہوتے تو عمران خان نے منایا بھی۔ یوں ابھی تک موصوف تحریک انصاف میں ہی ہیں۔ ان پر سب سے بڑا وبال خاندانی مسائل کی وجہ سے آیا۔ وہ بھی کسی گھریلو مسئلہ سے نہیں ، تعداد ازدواج میں  اضافے کی وجہ سے آیا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے تین شادیاں رچائیں۔ اسی کراچی شہر میں جہاں حالات کی تنگی کے سبب لاکھوں نوجوان ابھی تک دل میں شادی کی حسرت لیے ماتھے پر سہرے کے پھول سجانے کے منتظر ہیں۔ یہ شادیاں عامر لیاقت کو راس نہیں آئیں۔ یکے بعد دیگرے ان کی شادیوں کے حوالے سے ان کی ذات سے ایسے ایسے بے ہودہ سکینڈلز سامنے آئے کہ انہیں دہرایا نہیں جاسکتا۔ خاص طورپر ان کی تیسری اہلیہ نے تو قیامت برپاکر دی۔ خود عامر لیاقت کو بھی سوچنا چاہیے تھا اب وہ نوجوان بالک نہیں ادھیڑعمر شخص ہیں۔ بہر حال اتنی باتوں سے بدنامی سے تنگ آکر انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے اور اپنی بیگمات سے معافی مانگ لی ہے۔ ملک چھوڑنے سے بہتر ہے وہ ملک میں رہتے ہوئے اپنی اصلاح کریں اور باہر جاکر کوئی نیا گل کھلانے سے بہتر ہے کہ دستیاب بیگمات کے ساتھ پرسکون زندگی بسرکریں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

٭٭٭٭٭

کاغذی جہاز اڑانے کا عالمی مقابلہ پاکستانی نوجوان نے جیت لیا 

واہ کیا کیا لوگ کیا کیا ٹیلنٹ ہمارے پاس موجود ہے۔ مگر ہم ہیں کہ ان کی طرف متوجہ ہی نہیں ہوتے۔ بچپن میں ہم سب کلاس روم میں اکثر فارغ اوقات میں کاغذی جہاز بنا کر ایک دوسرے پر پھینکتے تھے۔ کئی تو پکڑے جانے پر ٹیچروں سے مار بھی کھاتے تھے۔ مگر یہ ایک شغل تھا جو آج بھی جاری ہے۔ ہاں البتہ پہلے اسے سکول میں یا فارغ اوقات میں اختیار کیا جاتا کہ کس کا جہاز دور تک جاتا ہے یا دیر تک اڑتا ہے۔ اب تو جدید دور میں یہ بھی ایک فن بن گیا ہے۔ ورنہ کئی بچے تو جہاز بنانا ہی نہیں سیکھ پاتے تھے۔ بہرحال اب آسٹریلیا میں اس برس جو کاغذی جہاز اڑانے کا مقابلہ ہوا اس میں ایک پاکستانی نوجوان رانا محمد عثمان سعید نے بھی حصہ لیا۔ اب ’’جس دئیے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا‘‘ کے مصداق انہیں اپنے فن اور زور بازو پر اعتماد تھا تو جبھی وہ اس مقابلہ میں اترے۔ انہوں نے بھی عالمی سطح کے ماہروں کے ساتھ جب اپنا کاغذی جہاز اڑایا تو وہ 14.86 سیکنڈ ہوا میں اڑتا رہا۔ دنیا بھر سے شوقین اس مقابلے میں شریک ہوئے جو پیپر پلین ورلڈ چیمپئن شپ‘‘ کہلاتا ہے۔ یہ مقابلہ 2019ء میں کرونا کے بعد اس سال پہلی بار منعقد ہوا ہے ، جسے جیتنے پر ہم رانا عثمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو وکٹری سٹینڈ پر پاکستانی پرچم تھامے بہت خوش اور پرجوش نظر آ رہے تھے۔ 

پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ

٭٭٭٭

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میرے گھر پر حملہ کیا۔ نور عالم 

اختلاف برائے اختلاف کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم مخالف فریق پر اس کے گھر پر چڑھ دوڑیں۔ اختلاف رائے کا حق سب کو ہے۔ خود پی ٹی آئی بھی تو اسی اختلاف رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے باقی تمام سیاسی جماعتوں کو غدار تک کہہ رہی ہے۔  اگر اسی  جماعت کا کوئی ممبر اسمبلی پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتا ہے تو اسے ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنا چاہئے۔ اگر اسی طرح ہماری جماعتوں کے کارکن مخالفین کے گھروں پر حملہ آور ہونے لگے تو پھر ملک میں خانہ جنگی برپا ہو سکتی ہے۔ جس سے بچنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس وقت ہمارے اردگرد کے ممالک میں جو صورتحال ہے اور ہمارے دشمن ہمارے تاک میں ہیں اس کا تقاضہ ہے کہ ہم خانہ جنگی سے دور رہیں اور اختلاف برائے اختلاف میں قتل و غارت گری کی راہ اپنانے سے گریز کریں۔ ہمارے ہاں ابھی تک قبائلی طرز زندگی کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے۔ خیبر پی کے میں ہی نہیں پورے ملک میں خاندانی معاملات قبائلی روایات اور ذات برادری کا عنصر بہت مضبوط ہے۔ خیبر پی کے میں جس طرح پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم کے گھر پر مخالفین نے حملہ کیا یہ غلط ہے۔ اس طرح دوسرے علاقوں میں بھی مخالفین پر حملوں کو شہ مل سکتی ہے تو اس کے جواب میں اگر منحرفین کے حامی ذات برادری، قبیلے اور خاندان والے مشتعل ہو گئے تو جوابی صورتحال کیا ہو گی خدا سے دعا ہے ہمارا ملک اس صورتحال سے محفوظ رہے۔ سیاستدان بھی اپنے کارکنوں کو اُکسانے کی بجائے برداشت اور تحمل کی راہ دکھائیں تو بہتر ہے۔ 

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سپر ٹیکس کیخلاف واویلا اور مہناز دانیال کا کرب 

    Jun 27, 2022
  • صدر مملکت کی پاکستانی نوجوان احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا ...

    Jun 26, 2022 | 18:33
  •  وزیراعظم کو درپیش چینلجز  

    Jun 27, 2022
  • وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونے ...

    Jun 26, 2022 | 19:09
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں ...

    Jun 28, 2022 | 10:15
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

    Jun 27, 2022 | 21:36
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

    Jun 27, 2022 | 21:10
  • پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر ...

    Jun 27, 2022 | 19:43
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

    Jun 27, 2022 | 19:33
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وعدے وفا کے ارادے دغا کے!!!!!!!!

    Jun 28, 2022
  •  اسلم بھوتانی ، خالد مگسی کا فنڈز نہ ملنے پر غصہ، ...

    Jun 28, 2022
  • بلند و بالاپہاڑوں کی ہیرو

    Jun 28, 2022
  • ضروری ادویات کی کمیابی پر کس کی توجہ ہے

    Jun 28, 2022
  •  پی ایس ایل سے کمانے والے اور متنازع کے پی ایل!!!!!!

    Jun 27, 2022
  • 1

    نیشنل ایکشن پلان: صوبوں میں روابط وقت کا اہم تقاضا

  • 2

    آرمی چیف کا دورۂ سعودی عرب اور  ان کیلئے مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز

  • 3

    سندھ بلدیاتی انتخابات میں  پیپلزپارٹی کی واضح برتری

  • 4

    معاشی استحکام کے لیے سارا بوجھ عوام پر مت ڈالیں

  • 5

    مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی  اجلاس بلانے کی بھارتی تجویز

  • 1

    منگل ،28 ذیقعد 1443ھ،28 جون 2022 ء

  • 2

    پیر ،27 ذیقعد 1443ھ،27 جون 2022 ء

  • 3

    اتوار ،26 ذیقعد 1443ھ،26 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • توشہ خانہ

    Jun 28, 2022
  • لاوا ابل رہا ہے

    Jun 28, 2022
  • احتساب کا خدا حافظ

    Jun 28, 2022
  • سری لنکا کی صورتحال پاکستان میں اضطراب کیوں؟

    Jun 28, 2022
  • اداروں کی تباہی ،ڈاکٹر محمود شوکت کا ذاتی تجربہ

    Jun 28, 2022
  • ’’ قرآن کریم کے اسپرانتو زبان میںمترجم کی ...

    Jun 28, 2022
  •    سپیکر قومی اسمبلی کا  منصب :  راجہ پرویز اشرف ...

    Jun 28, 2022
  • قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے

    Jun 28, 2022
  • سود؛ اللہ اور اسکے رسول ؐ سے جنگ …(2 ) 

    Jun 28, 2022
  •   22 کروڑ لوگ ٹیکس دیتے ہیں مگر؟

    Jun 28, 2022
  • 1

     غزل

  • 2

    ’’ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائو گے''

  • 3

     لیگی دور  اور قومی ترقی و خو شحالی

  • 4

    تازہ بیانیہ

  • 5

    کلیاتِ امان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خادموں کا خیال رکھنے والے!

  • 2

    معاف کرنے کی عادت

  • 3

    عالمگیر پیغام (۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    تعصب

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ہندوستان میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک

  • 5

    کامیاب و کامران

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group