بحیرہ عرب سے اٹھے طوفان 'تاؤتے'نے تباہی مچانی شروع کردی ہے ۔ کیرالہ ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی علاقوں میں بھاری تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ۔ اس کو دیکھتے ہوئے گجرات اور مہاراشٹر کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 6 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ متعدد بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے ہیں ۔ کرناٹک میں تیزبارش ہورہی ہے اور ریاست کے کل 73 گاوں اس طوفان سے متاثرہوئے ہیں۔ ریاست میں 71 گھر اور 76 کشتیاں تباہ ہوگئی ہیں ۔ ادھر گوا کے ساحلی علاقہ سے بھی یہ طوفان ٹکراگیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024