کراچی میں شدید گرمی، پارہ 43 ڈگری کو چھوگیا، 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں گرم اور گرد آلو د ہوا ئوں کا راج ہے۔ سمندری طوفان ٹاٹے رات پاکستانی ساحلوں کے دور سے گزرے گا۔سمندری طوفان تیزی سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سے آٹھ سوکلومیٹراور ٹھٹھہ سیساڑے سات سوکلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔امکان ہے کہ طوفان کے رات گئے بھارتی گجرات کو پار کرئے گا۔طوفان کے باعث بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ آج، کل اور پرسوں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم پیر اور منگل کو شدید گرمی پڑے گی۔ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔شہرِقائد میں سورج صبح سے ہی آگ برسا رہا ہے۔ صبح کے وقت بھی پارہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔سمندری ہوائیں تھم گئی ہیں اور لو چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب پچیس فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ منگل کو بھی شہرِقائد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ یہ مشورہ بھی دیا کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہرنکلنے سے گریز کریں۔طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم سندھ کے کچھ اضلاع میں بارشیں ہونگی اور کراچی میں شدید گرمی ہوگی۔ سورج کا پارہ تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بھی غائب ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38