اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے دنوں میں مہنگائی پر ایک بار پھر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہےکہ نااہل وزیراعظم عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔مہنگے کپڑے اور جوتے خرید کر عام آدمی سمجھ چکا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے ۔گوشت کی قیمتوں میں دوسو روپے فی کلو تک کا اضافہ اور مرغی کے گوشت کی قیمت چھ سو روپے فی کلو تک پہنچا کر عمران خان عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین چکے ہیں ۔عید پر مہنگی مٹھائی،دودھ اور میوے خرید کر عام آدمی نے دراصل تبدیلی کی ایک بھیانک قیمت ادا کی ہے۔عام آدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے۔