احتیاط کریں، گھر پر رہیں
مکرمی! کرونا وائرس جس نے دنیا بھرکے بہت سے ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے اب پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں ریکارڈ ہوا اور اس کے ساتھ ہی صوبائی حکومت حرکت میں آ گئی اور بغیر وقت ضائع کئے سارے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے صوبے بھر میں تمام تعلیمی اداے بند کر دیئے۔ اسکے باوجود یہ خطرناک مرض پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو بہت ہی سنگین بات ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اور درست فیصلے کرنا ضروری ہیں۔کیونکہ اس وباء کا کوئی علاج نہیں ہے جو بھی ہے صرف احتیاط ہے ملک میں وباء کی پھیلتی ہوئی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وقت بہت مشکل وقت ہے اور ایسے وقت میں درست فیصلے ہی زیادہ نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ حکومت کے اختیار میں جہاں تک ممکن ہے وہ اپنا کام سرانجام نہیں دیں گے۔ (نواب خان نور محلہ، اندرون بھاٹی گیٹ لاہور)