لائسنسنگ برانچ سمیت تحصیلوںاور تمام خدمت مراکز کو کھولنے کا اعلان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر 18مئی بروز منگل کو ٹریفک ہیڈ کواٹر میں قائم لائسنسنگ برانچ سمیت تحصیلوںاور تمام خدمت مراکز کوعوام کی سہولت کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیااب ضلع راولپنڈی کی عوام ٹریفک ہیڈ کواٹر سمیت اپنے علاقہ کے قریبی خدمت مراکز سے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق ہر قسم کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملد ر آمد کرواتے ہوئے ماسک اور سماجی فاصلہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا صرف ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنے والے افراد کو ہی ٹریفک ہیڈ کواٹر اور خدمت مراکز میں جانے کی اجازت دی جائے گی بغیر ماسک کسی شخص کو کسی قسم سہولت فراہم نہیں کی جائے گی ۔