محافظ ہی جنگلات کو کھانے لگے‘ آفیسرز و ملازمین سرکاری درختوں کے سوداگر بن گئے
وہاڑی( خبر نگار)محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین مبینہ ملی بھگت کرکے جنگلات کے سوداگر بن گئے اعلی افسران کی سر پرستی میں لوٹ مار جاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اعلی افسر نے اپنے محکمہ کے بلاک آفیسرز اور فاریسٹ گارڈز کے ذریعے عرصہ دراز سے نہروں پر کھڑے قیمتی سرکاری درختوں کو فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے راجباہ 7 آر,راجباہ 1ایل 6آر, ملتان وہاڑی روڈ اور ان سے ملحقہ دیگر نہروں پرلاکھوں کی تعداد میں کیکر شیشم اور دیگر اقسام کے قیمتی درخت کھڑے تھے جن میں سے بے شمار قیمتی درخت فروخت کرکے ان کی رقم ہڑپ کی جا چکی ہے سرکاری درختوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔