پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے والد انتقال کرگئے
کراچی ( آن لائن )لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر زوہیب حسن نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اْنہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔الوداعی پیغام میں زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع۔‘ زوہیب حسن اِس وقت لندن میں موجود ہیں اور ابھی اْن کی جانب سے اِس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لئے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔ بصیر حسن کراچی میں ایک بزنس مین تھے۔