وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق15روز میں پالیسی تیار کرلی جائے گی،مشیر موسمیاتی تبدیلی
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ2030 تک ملک میں تیس فیصد گاڑیوں کو برقی توانائی پر منتقل کر دیاجائے گا۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پندرہ روز میں پالیسی تیار کرلی جائے گی۔مشیر نے کہاکہ یہ اقدام تیل کی درآمد میں نمایاں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے ماحول بھی بہتر ہوگا اور سموگ کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔