وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے خاتمے کےلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14اگست 2019سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی، حکومت کی جانب سے 10ارب درخت لگائے جانے کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے خاتمے کےلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14اگست 2019سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراءصاحبزادہ محبوب سلطان، خسرو بختیار، عمر ایوب، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،یوسف بیگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024