اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ابو بچاؤ مہم چلانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی نیوز میں انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبول ترین وزارت اطلاعات و نشریات کی وزارت ہے اور دنیا میں ہر جگہ سائنس وٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی ہوئی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنی وزارت چھوڑنے کا دکھ نہیں۔ خود وزارت چھوڑنے کا کہا تھا اور 4 سے 5 لوگوں کے ساتھ کوئی وزارت نہیں چل سکتی۔ پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوہی جاتے ہیں اور اگر ایک فیصلہ کئی لوگ کریں گے تو مسائل ہوتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایم ڈی پی ٹی وی پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا تھا جبکہ مفتی منیب الرحمان بڑے محترم ہیں، ان کا ایک مقام ہے۔ ہم جب سے پیدا ہوئے ملک میں 2 سے 3 عیدیں دیکھ رہے ہیں اور نماز کے اوقات سورج سے منسلک ہیں جس کیلئے گھڑی دیکھی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوقات کاروں کو سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعین کیا جاتا ہے۔ نماز کے لیے ہم باہر جاکر بار بار سورج نہیں دیکھتے ہیں اور چاند کے حوالے سے ایپ تیار کررہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چھت کے بجائے ایپ پر ہی چاند دیکھا جاسکے گا اور قومی اسمبلی میں چاند دیکھنے پر وزارت خزانہ نے رپورٹ جمع کروائی۔ گیلپ سروے انفرادی کارکردگی کو اطمینان بکش قرار دیا اور سوشل میڈیا پر میرے خلاف خاکے، طنزو مزاح سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال پر ہمارا شروع دن سے بیانیہ کمزور رہا ہے اور اسد عمر اپنے اٹھانے جانے والے اقدامات کی وضاحت نہیں کرسکے تھے۔ حکومت کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ روز بروز نیچے کی طرف جارہی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ کا پیسہ لندن میں لگا رہے ہیں اور اس وقت پی ٹی آئی کو کسی سیاسی چیلنجز کاسامنا نہیں ہے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹر ناراض ہے جو عمران خان کے لیے ٹیسٹ ہے اور مریم نواز کے ابو کی تحریک ہے ۔انہیں عہدہ نہیں ملے گا تو کسے ملے گا؟ مریم نواز کے لیے منزل کا راستہ کٹھن ہے اور سیاست کے فیصلےعدالتیں نہیں عوام کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ابو بچاؤ مہم چلانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور دونوں کے ابو اندر ہیں دونوں کہہ رہے ہیں ابو بچاؤ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابو بچاؤ مہم کے لیےعوام گھروں سے کیوں نکلیں گے؟