1545 کلو گرام منشیات اور 6300 لٹرسلفیورک ایسڈ برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 16ملک گیر کارروائیوں کے دوران1 ارب 36کروڑ70 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی1545 کلو گرام منشیات اور 6300 لٹرسلفیورک ایسڈ برآمد کر لیا جبکہ منشیات سمگلنگ میں ملوث 16 ملزمان کوحراست میں لے لیا اور7گاڑیاںبھی تحویل میں لے لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 1522.48کلو گرام چرس،15.92 کلو گرام ہیروئن،6کلو گرام افیون، 4190 عدد زیناکس گولیاں، 290 گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 6300 لٹر سلفیورک ایسڈ شامل ہے