آئی سی سی ورلڈ کپ ‘ 24رکنی کمنڑی پینل کا اعلان ‘رمیز راجہ ‘وسیم اکرم بھی شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے لیے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ رمیز راجہ‘ وسیم اکرم، گریم سمتھ، شان پولاک، میل جونز، مائیکل کلارک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، ہرشا بھوگلے، سارو گنگولی‘ سنجے منجریکر، ایسا گوہا، ناصر حسین، ایلیسن مچل، مائیکل اتھرٹن، ای این وارڈ، سائمن ڈول، برینڈن میکلم، ای این سمتھ، اطہر علی خان، کمار سنگاکارا، پومی ایم بنگوا ‘مائیکل ہولڈنگ اور ای این بشپ شامل ہیں۔اس مرتبہ ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں تین خواتین کمنٹیٹرز ایسا گوہا، میل جونز اور ایلیسن مچل بھی شامل ہیں۔